رمضان میں اجتماعات، سفارشات کی تیاری کیلئے اجلاس
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رمضان المبارک میں مساجد میں اجتماعات اور نماز تراویح سے متعلق سفارشات کی تیاری کے لیے تمام صوبوں کے گورنرز اور علمائے کرام کا اجلاس اٹھارہ اپریل کو طلب کرلیا۔
صدر مملکت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں علما سے نماز تراویح سے متعلق رہنما اصولوں اور سفارشات پر مشاورت کریں گے۔
علمائے کرام کی سفارشات سے حکومت کو جامع پالیسی وضع کرنے میں مدد ملے گی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.